• news

 ڈاکٹروں کی نمائندگی اور مسائل حل کرنا ترجیح ہے، ڈاکٹر جمال ناصر 

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر اور سرجن جنرل پاکستان آرمی جنرل محسن محمد قریشی کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 55 ویں کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،پروگرام میں پریذیڈنٹ سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع اور سی پی ایس ہی کونسل کے ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے زیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی نمائندگی کرنا اور مسائل حل کرنا میری وزارت کی ترجیح ہے سی پی ایس پی کے مطالبات پورے کرنے اور مسائل حل کرنے  کیلئے اقدامات کریں گے ،ایمرجنسی طبی سہولیات میں بہتری توجہ طلب ہے، اس پر ترجیحی طور پر کام کریں گے ،ایف پی ایس پی پارٹ ون کی دو سال کی شرط کو تین سال میں تبدیل کیا جائے ،پنجاب میں ڈاکٹروں کو  ایف پی ایس پی الانس کی ادائیگی کوشش کریں گے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو ڈاکٹروں کی فلاح کیلئے کام کریں گے،دعوے سے کہتا یوں سی پی ایس پی کا نظام شفاف ہے،  اس میں سفارش کی کوئی گنجائش نہیں،سی پی ایس پی کا امتحان پاس کرنا معمولی کام نہیں، اس میں پورا خاندان حصہ دار ہوتا ہے ،اداروں کے گروتھ کا انحصار لیڈرشپ اور ٹیم کی محنت پر ہوتا ہے جنرل محسن محمد قریشی نے کہا کہ سی پی ایس پی بہترین اداروں کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے ،یہ بین الاقوامی طور پر مانا جانیوالا ادارہ ہے قوم اس ادارے کو سراہتی ہے، دعا ہے یہ ادارہ اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے بغیر جدید طبی ضرویات کو پورا کرنا مشکل ہے ،تمام سٹیک ہولڈر نیشنل ہیلتھ پالیسی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،سی پی ایس پی اعلی درجے کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے روابط قائم کئے ہوئے ہے ،سی پی ایس پی جدید ریسرچ رحجانات کو اپنے فیلوشپ پروگرامز میں شامل کئے ہوئے ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع نے کہا کہ سی پی ایس پی کے پروگرام آرمڈ فورسز کے انسٹیٹوٹ میں بھی جاری ہیں اور مقبول ہو رہے ہیں۔ ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کی انتہائی ضرورت ہے ،شعبہ گائنی میں گولڈ میڈل ڈاکٹر منیزہ ناصر اور پلمونالوجی میں  ڈاکٹر جعفر خان کو دیا گیاایواڈ آف فیلو شپ شوکت خانم لاہور کے میڈیکل آفیسر پروفیسر آصف لویہ اور فیلو شپ ڈگری نیورو سرجن پروفیسر آصف بشیر کو دی گئی مختلف پروگراموں میں پاس آٹ ہونیوالے فیلو ڈاکٹرز سے حلف لیا گیانمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے فیلو ڈاکٹرز کو میڈلز دیئے گے۔

ای پیپر-دی نیشن