17 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) شا ہدرہ ٹاؤن کے علاقے میںشاہدرہ چوک میٹرو سٹیشن کے قریب نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور اس کی ہلاکت نشے کی وجہ سے ہوئی ہے۔