فیروزوالہ:ڈکیتی ، راہزنی کے بین الصوبائی3 گروہ سر غنوں سمیت 18 ارکان گرفتار
فیروزوالہ(نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے زبردست مقابلے کے بعد بینکوں سے رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں، سٹریٹ کرائم، قومی شاہراہوں اور موٹروے کے ملحقہ علاقوں میں مسلسل سرقہ بالجبر، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے منظم بین الصوبائی3 خطرناک گروہوں کے سر غنوں سمیت 18 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ڈاکووں نے لاہو، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا پکڑے جانے والے ڈاکو وں کے گروہوں کے بارے میں ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ میاں شفقت علی نے بتایا اربن ایریا میں آئے روز ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ نوید ارشاد نے سپیشل ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سلیم اختر نیازی نے پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہر حسین شاہ، اے ایس آئی لخالق محمود ورک، اے ایس آئی محمد عباس، کے علاوہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر پولیس مقابلہ کرنے اور اپنی تمام تر مہارتوں اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے دن رات کی محنت اور جد ید ٹیکنالوجی کی مددسے3خطرناک گروہوں کے18 ارکان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،قیمتی سامان، موبائل اورجدید اسلحہ برآمد کر لیا ڈی ایس پی فیروزوالا میاں شفقت علی کے مطابق پکڑے جانے والے بلال عرف بلالی، علی عرف خشکی دوران واردات مزاحمت کرنے پر راہگیروں کو گولی مار کر زخمی کرنے کے علاوہ متاثرہ افراد کو باندھ کر ویران جگہ پر پھینک کر لوٹ مار کرتا تھا اور علاقے میں خوف وحراس کی علامت بنے ہو ئے ڈکیت گینگوں کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہر حسین شا نے دیگر عملے کے ہمراہ، علی عرف خشکی، نعیم عرف نعیمو، گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مال مسرقہ جس میں لاکھوں روپے نقدی اورجدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ بتایا گیا یہ گینگز لوگوں سے اسلحہ کے زور پر، موٹرسائیکلز،نقدی اور موبائل فونز چھینتے تھے ڈاکو نے لاہور روڈ پر پولیس ٹیم کے ساتھ مقابلہ کیا اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے مقابلے کے بعد علی عرف خشکی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا پکڑے جانے والے ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی بتایا گئے ہیں ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد نے ڈاکووں کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سلیم اختر نیازی اور پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہر حسین شاہ، اے ایس آئی لخالق محمود ورک، اے ایس آئی رانا غلام عباس اور دیگر پولیس ملازمین کو انعامات دینے کا اعلان کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنے 80 وارداتوں کا انکشاف کیاپولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔