پی ٹی آئی ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرتی رہی خالد جوئیہ، رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا کہ تحریک انصاف نے چار سالہ دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرتی رہی انکا مقصد ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں دونوں اسمبلیاں پنجاب اور کے پی کے توڑ کر ملک میں بے چینی کی فضا قائم کی جبکہ ملک پہلے ہی معیشت کی گراوٹ میں ڈوبا ہوا ہے۔