ملک سے محبت لیکن بجلی ‘گیس‘پٹرول نہیں کافی کیسے بنائوں‘ اشنا شاہ کا طنزیہ ٹویٹ
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ اشنا شاہ کے نے گیس‘ بجلی اور پٹرول نہیں کی عدم فراہمی کے سبب ایک شکایتی ٹویٹ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ وہ اپنے لیے کافی کیسے بنائیں ؟ سوشل میڈیا اکائونٹ پر اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں اپنے ملک، اپنی شناخت اور اپنے پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں۔ جب ایک ہی وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ بھی نہ ہو اور مجھے کافی کی ضرورت ہو تو ایسے میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد ان کے اکائونٹ پر لوگوں نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔