دنیا سویڈن ،ہالینڈ کیساتھ تعلقات ختم کرے : ہشام الہٰی ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاہے کہ سویڈن اور ہالینڈ گستاخ ممالک ہیں، عالمی برادری ان کے ساتھ سفارتی ، تجارتی، اقتصادی تعلقات ختم کرے قرآن ہما را دستور ، منشور ہے جو پوری مسلم اْمہ کی رہنمائی کا ذریعہ ہے، عالم اسلام کو قرآن و سنت سے اپنا دامن مضبوطی کے ساتھ جوڑنا چاہیے۔مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہائوسنگ سوسائٹی میں مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ دور حکومت میں فرانس نے رسول اللہ کی شان اقدس میں توہین آمیز خاکے شائع کرکے گستاخی کا ارتکاب کیا لیکن اس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کیا گیابالکل اسی طرح موجودہ حکومت کے دور میں بھی سویڈن اور ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدر نہیں کیا گیا۔