خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریب ،رسمِ غسل حجرئہ اعتکاف داتا دربار میں ہوا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) خواجہ معین الدین چشتی کے 811ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میںرسمِ غسل حجرئہ اعتکاف داتا دربار میں ہوا۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،وزیر اعلیٰ گلگت و بلتستان ، خطیب مسجد داتا دربار رمضان سیالوی،طاہر مقصود، ودیگر افسران اور عقیدت مندوںنے کثیر تعداد میں شر کت کی۔محفل میں چاروں سو ں درود و سلام کا اذکار جاری رہا۔غسل مبارک کے بعد فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و کامرانی کے لئے دعا کی گئی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی ،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرئہ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری ،انسان دوستی ،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔