• news

عمران خان نے عوام میں حقیقی آزادی کا شعور بیدار کر دیا، ثاقب ریاض 


لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر ثاقب ریاض سندھو نے زمان پارک میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام اور نوجوانوں میں حقیقی آزادی کا شعور بیدار کر دیا ہے ۔مریم نواز بدترین مہنگائی پر بات کرنے کی بجائے  اپنی سرجری کی قوم کو سٹوریاں سناتی رہی ۔لاہوراور پنجاب کی عوام نے مریم کی سیاست اور قیادت دونوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے    پورے ملک میں ن لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود  پاکستان کے باشعور عوام نے مریم کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر کے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے پھر بھی ن لیگیوں بے شرموں کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آئی ۔مریم نواز ان کے حواریوں کے سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے ۔عوام ن لیگ سے سخت نفرت کرتے ہیں  جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ قرضوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے اپنی نیک نیتی عوام کو دبا دیا ہے ۔عوام اب چوروں کو بچانے کے لیے باہر نہیں نکلیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن