• news

عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں:مہر لطیف


قصور (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 175 مہر لطیف نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عمران خان ہی پاکستانی عوام کے لیے آخری امید ہیں اور پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اور ان کے نااہل ٹولے نے ملک پاکستان کو اس قدر بحران میں دھکیل دیا ہے کہ پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جس قدر غریب عوام پریشان ہیں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے کرونا جیسے مشکل دور میں پاکستان کی معیشت کو بحال رکھنا کوئی آسان کام نہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن