شیخوپورہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کیخلاف ریلی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ،سابق سیکرٹر ی بار وامیدوار پی پی 140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں وقاص سرور رامے ، ملک رضوان ،سیٹھ اکرم ،ملک عظیم ،شبیر ہاشمی ، احسن گجر ، میاں تکمیل احمد ، عاصم گادھی ، رانا جمشید ، میاں منیب، نوید بھٹی ،رضا رئوف واہلہ ،بلال افتخار ،ملک ریحان اعجاز،میاں عبدالجبار سمیت جنڈیالہ روڈ، گھنگ روڈ، محلہ رسول نگر،دوسہرا گرائونڈ، احمد پورہ ،کیپری پارک، رحمت کالونی سمیت دیگر علاقوں سے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی ریلی انصاف ہائوس سے شروع ہوکرریلوے سٹیشن چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں35روپے فی لیٹر اضافہ عوام کو تحفہ ہے۔