• news

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شیخوپورہ میں مبینہ طو ر پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شیخوپورہ میں بڑے پیمانے پر مبینہ طو ر پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے عرصہ 20 سال سے اپنی سیٹوں پر تعینات ہونیوالے افسر اور ملازمین محکمہ ہیلتھ میں بہتری لانے کی بجائے اپنے ناجائز اختیارات کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آقاؤ ں سے ملکرسرکاری وسائل خورد برد کرنے میں مصروف ہیں انتظامیہ نے چیک اینڈ بیلنس کرنے کی بجائے مکمل طور پر چپ ساد رکھی ہے جس کی وجہ سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے افسر لوگوں کیلئے صحت مندانہ اقدامات کرنے کی بجائے بند کمروں میں بڑی گاڑیوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں شہری اور عوامی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن