• news

کامران مائیکل سے وسیم رضا ڈوگر کی ملاقات‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے ملاقات کی اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیاہے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا کہ حکمران اتحاد عمران خان کی فتنہ ، فساد کی سیاست کا مقابلہ کرنے کیساتھ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے حکومت یا قومی ادارے کسی بھی صورت میں عمران خا ن کے دبائو کو قبول نہیں کرینگے انہوںنے مریم نوازکی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انکی آمد سے پاکستان کو جمہوری قوتوں کو بڑی تقویت ملے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن