• news

تعلیم کے فروغ میں کسی قسم کی  رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا:علی احمد 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ ایجوکیشن کلاس فور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نئے تعینات ہونیوالے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر صدر سعید احمد گجر ، جنرل سیکرٹری وقاص علی کمبوہ ،چیئرمین اصغر علی ،سینئر نائب صدر اکمل ڈوگر، ملک آصف علی ،میاں وقاص ، ارشد اسلم سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تعلیم کو عا م کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا ۔تعلیم کے فروغ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن