• news

حکومت آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس چکی : اسلم بلوچ


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو گا حکومت آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس چکی ہے اسحاق ڈار ڈالر کو کم کرنے کی بجائے اس کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اس وقت ملک میں نفسا نفسی کا عالم ہے ذخیرہ اندوزی بلیک مارکیٹنگ ملاوٹ کم تولنے جھوٹ کی سیاست عام ہو چکی ہے جس سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج اسلم بلوچ نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کیخلاف بر سرپیکا ر ہے حکومتی سطح پر سویڈن کیخلاف کوئی احتجاج نہیں کیا جا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن