مولاناعلامہ زاہدالراشدی صدر متحدہ علماء کونسل پاکستان منتخب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام کے مشترکہ فورم متحدہ علما ء کونسل نے کونسل کے صدر مولانا عبدالرئوف ملک کی علالت اور مسلسل ضعف کے باعث ان کی تجویز پرجانشین امام اہلسنت،مفکراسلام،مذہبی اسکالر شیخ الحدیث،حضرت مولاناعلامہ زاہدالراشدی کومتحدہ علماء کونسل پاکستان کاصدر منتخب کرلیاہے جبکہ مولاناعبدالرئوف ملک کوچیئر مین منتخب کرلیاگیا ،یہ فیصلہ کونسل کے مرکزی رہنمائوں کے اجلاس میں کیاگیا جو جامعہ نعیمیہ گڑھی شاھولاہورمیں مولاناعبدالرئوف ملک کی صدارت میں منعقد ہوااوراس میں مولاناعبدالغفارروپڑی، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ڈاکٹر فریداحمدپراچہ ،مولاناعلامہ زاہدالراشدی ،مولاناسرداد محمد خان لغاری، ڈاکٹر حافظ محمدسلیم نے شرکت کی۔