پتوکی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
پتوکی ( نامہ نگار) پتوکی کے نواحی علاقہ رسولپور چک نمبر 5 میں نا معلوم افراد نے 29 سالہ نوجوان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔ جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،نوجوان کی شناخت وسیم نام سے ہوئی اور تھانہ پتوکی مصروف تفتیش۔