وسیع تر مفاد کی خاطر سوسائٹی انتخابات میں فائونڈر گروپ کی حمایت کرتے ہیں: شفیق مغل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈی سی کالونی انتخابات میں مغل برادری نے فائونڈر گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا سوسائٹی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ پورے پینل کی کامیابی کے لیے پر عزم ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی کالونی میں مغل برادری کا اہم اجلاس حاجی شفیق مغل کی زیر صدارت نیلم بلاک میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں عمر شفیق مغل، عمیر شفیق مغل، حاجی آصف مغل، کاشف مغل، ذیشان مغل،زین کھوکھر، حماد کھوکھر، حاجی رفیق، محمد نوید سمیت مغل برادری کے اکابرین و ڈی سی کالونی میں مکین شہریوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ڈی سی کالونی انتخابات میں فائونڈر گروپ اور حاجی امجد سلیم بٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے حاجی شفیق مغل نے کہا کہ ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر سوسائٹی انتخابات میں فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کیا فائونڈر گروپ ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کا محافظ اور حقوق ترجمان ہے۔ فائونڈر گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر حاجی امجد سلیم بٹ نے کہا کہ ڈی سی کالونی میں مکین مغل برادری کی فائونڈر گروپ کی حمایت اسکی کامیابی کی نوید ثابت ہو گا ۔ تقریب سے امیدوار برائے سیکرٹری معظم علی دھدرا،محمد نصیر چیمہ،مہر محمدفاروق شیرا،حاجی رفیق،ذیشان مغل،سہیل سرفراز و دیگر نے بھی خطاب کیا اور فائونڈر گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔