گوجرانوالہ:ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ ، پتنگیں ، ڈور ، آتشبازی کا سامان اور موٹر سائیکل بر آمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پٹرولنگ پو لیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، پتنگیں ، ڈور ، آتشبازی کا سامان اور موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی ، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ اکبر چوک کی پٹرولنگ ٹیم نے عمر عثمان سے ناجائز رائفل 44بور 2 میگزین اور 95گولیاں ،چوری شدہ موٹرسائیکل،پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ پٹرولنگ ٹیم نے اویس اور شہزاد سے بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان ، پٹرولنگ پوسٹ جامکے چیمہ نے ملزمان آصف اور اقبال سے 850پتنگیں اور 5 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کیں علاوہ ازیں پٹرولنگ پوسٹ ساہو والہ نے عدالتی مفرور حسن کو،پٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ نے سکندر کو گرفتار کیا ۔