• news

ایمن آباد: اندھے قتل کے دو ملزم ٹریس، آلہ قتل بھی برآمد


ایمن آباد(نمائندہ نوائے وقت )سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی حمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعود عالم ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث درندہ صفت دو ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 22دسمبر کوملزمان ممریز مبشر اور امیر حمزہ نے ہم مشورہ ہوکر اپنے دوست مقتول احمد رضا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعش کو زیر تعمیر مکان میں پھنک کر فرار ہوگئے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جھگڑے کی بنا پراپنے دوست کو قتل کیا، ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے ملزمان کی گرفتاری پرڈی ایس پی سرکل کامونکی حمید ورک، ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعود عالم اور ان کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

ای پیپر-دی نیشن