• news

حضرت ابوبکر صدیق ؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:علامہ مقصود احمد 

جمبر (نامہ نگار )خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔آپ ؓصداقت کا انمول خزینہ تھے ۔ دیانت داری سے سودا سلف خریدنے اور وعدہ کے مطابق کاروبار کرنیوالا تاجر قیامت کے روز شہدا ء اور انبیا کرام کی صف میں کھڑا ہوگا ۔ مدینہ گروپ انتظامیہ ’’با با بلہے شاہ ٹائون ‘‘میں مکان بنانے والے بے گھر افراد کو بہت بڑا ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ مقصود احمد نقشبندی ،علامہ محمد رفیق قادری اور محمد نعیم ناصر نے بلھے شاہ ٹائون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا ۔  

ای پیپر-دی نیشن