پولیس کی کارروائی‘ عدالتی مفرور گرفتار
موڑکھنڈا (نامہ نگار) ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ننکانہ محمد اسلم کی زیر نگرانی شفٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ ملک پورمحمد جمیل نے اقدامات کرتے ہوئے دو سال پرانے مقدمے میں عدالتی مفرورکو گرفتار کر لیا۔ پٹرولنگ پولیس ملک پور کے شفٹ انچارج اے ایس آئی جمیل نے جوانوں کے ہمراہ ای ایپ کا استعمال کرتے نواز کو گرفتار کیاجس کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ عدالتی مفرور تھا۔