ملک میں تمام برائیوں کی وجہ دین سے دوری ہے:عظمت علی غوری
نواں کوٹ(نامہ نگار) مرکزی سفیر امن وچیئرمین برائے بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان عظمت علی غوری نے کہا ہے کہ دین سے دوری ہی تمام برائیوں کی وجہ ہے اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے تو ملک میں افراتفری کا ماحول کبھی بھی پیدا نہ ہوتا دین سے دوری کی وجہ سے تفرقہ بازی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر علامہ علی شوکت نقی ، ملک آصف، شاہد اقبال بھٹو، امجد کھوکھر، خرم شہزاد، نواز خان، فرید خان، حسنین شاہ، ذیشان خان، وسیم سلطان بٹ‘ چوہدری آصف،سلیم اقبال خان بھی موجود تھے اس موقع پر جاوید اقبال کو وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب لاہور مقرر کیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔