• news

ویسٹ ایشیا بیس بال : پاکستان ‘بنگلہ دیش ‘فلسطین ‘سری لنکا سپر فور میں پہنچ گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو دو کے مقابلے میں 12 رنز سے شکست دیدی۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے تیسرے روز پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے ہرا دیا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کی سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی، فخرشاہ گروپ اے سے سری لنکا اور فلسطین جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔بھارت ایونٹ کے سپر فور فائنل مرحلہ سے باہر ہوگیا ہے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری پندرہویںبی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 میں بنگلہ دیش افغانستان کو 2-12 رنز سے ہرا کر فائنل سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ پاکستان، سری لنکااور فلسطین پہلے ہی سپر فور لیگ میں داخل ہوچکے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے عمران خان، جونی، مصابیرال نے 2، 2 جبکہ ردون حسین، عبدالسلام، شاہد احمد، امین حسین، محمد رپن، دیباقر نے ایک ایک رن بنایا۔افغانستان کی جانب سے عبدالغفور اور دلاور نے ایک ایک رن بنایا۔دوسرے میچ میں بھارت نے نیپال کو 15-0 سے ہرا کر آخری گروپ میچ میں واحد فتح اپنے نام کی۔ انکت اور روکیش نے 4-4، گرنج نے 2 جبکہ نندن، نریندر، شہاب الدین، سلکیفل اور لکھن لال نے ایک ایک رن بنایا۔آخری لیگ میچ میں پہلی بار انٹرنیشنل انٹری دینے والے فلسطین نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 20-0 سے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیلن رینارڈ اور ابراہیم شلابی نے 3، 3 جبکہ ملک عبداللہ اور طارق صبوح نے 2، 2 رنز بنائے۔طارق صبوح کے دو رنز میں ایک ہوم رن شامل ہے۔ اس موقع پر گورنر گلکت سید مہدی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ فلسطین کے سفیر احمد رابعی اعزازی مہمان تھے جن سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و BFA کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا۔میڈیا منیجرپی ایف بی پرویز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ ایونٹ میں آج بروز منگل  سپرفور لیگ کے پہلے میچ میں فلسطین اور بنگلہ دیشجبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا  مدمقابل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن