خانیوال: ڈائریکٹر آئی ایس آئی‘ انسپکٹر کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کے خوف سے خودکشی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تھل کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مارلی۔ ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔
خودکشی