عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
لاہور (نیٹ نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 20 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی وزارتوں اور روس سمیت اس کے اتحادی (اوپیک پلس) کا یکم فروری کو ہونے والے ورچوئل اجلاس کے دوران پٹرول کی موجودہ پیداوار میں ترمیم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سنگاپور میں نجی کمپنی کے سینئر پورٹ فولیو مینیجر سٹیفانو گراسو نے کہا کہ ابھی تک یہ حقیقت واضح نہیں کہ ایران میں کیا ہو رہا ہے لیکن وہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی سے خام تیل میں خلل پڑ سکتا ہے۔
تیل کمی