• news

وزیر آباد: ڈاکوؤں نے مزاحمت  پر 2 بچوں کا محنت کش باپ قتل کر دیا 


 وزیر آباد (نامہ نگار) ڈاکوئوں نے محنت کش سے رقم لوٹ کر مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ موضع رتو کی کا رہائشی رضوان بھٹی سبزی فروخت کرتا تھا، گزشتہ روز وہ سبزی خریدنے وزیرآباد آرہا تھا کہ احمد نگر روڈ ڈھونیکی کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے رقم چھین لی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے رضوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر-دی نیشن