• news

وزیر آباد میں آوارہ کتے  کے کاٹنے سے کمسن بچہ زخمی


وزیر آباد (نامہ نگار) آوارہ کتے نے ایک اور بچے کو کاٹ لیا۔ دو سالہ بچے عبداللہ کو آوارہ کتے نے گلی میں کھیلنے کے دوران کاٹ لیا۔ بچے کے شور مچانے پر اہلخانہ نے بچے کو بچا لیا اور علاج معالجہ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وزیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے احکامات صادر کریں۔
کتا کاٹنے، بچہ زخمی

ای پیپر-دی نیشن