بنی گالہ،پنجاب پولیس کی ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ سے کا نسٹیبل شہید
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں پنجاب پولیس کی ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ سے کا نسٹیبل اخلاق شہید ہو گئے پولیس کے مطابق عمران خان چوک میں پیش آیا تھانہ سٹیلائٹ ٹائون جھنگ کی پولیس ٹیم اے ایس آئی صفدر کے ہمراہ پانچ پولیس اہلکار مقدمہ نمبر 515/22 بجرم 324مدعی مقدمہ عمران ولد گل محمد کے ساتھ ریڈ کرنے کے لیے آئے ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اقدام قتل کے ملزم طارق کو بھارہ کہو کی حدود سے گرفتار کر کے لایا جارہا تھا کہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ریڈنگ پارٹی کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی جس سے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اخلاق کو پیٹ میں گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی گئی۔