قومی اسمبلی کا اجلاس دوہفتوں سے زائد وقفہ کے بعدآج ہوگا
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کا اجلاس دوہفتوں سے زائد وقفہ کے بعدآج(منگل کو)پالیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے ۔ اجلاس شام 5 بجے ہوگا ۔