کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں ریکارڈ 10 روپے یونٹ کمی کی درخواست پرآج سماعت ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)کے الیکٹرک کی دسمبر کیلئے ایف سی اے میں ریکارڈ 10 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ پاور یوٹیلیٹی نے دسمبر 2022کے لیے ایف سی اے میں 10.26 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ درخواست نیپرا کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے۔
،نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے۔ الیکٹرک کی جانب سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ(ایف سی اے)کی دائر درخواست کی سماعت آج 31 جنوری کو کرے گا۔ پاور یوٹیلیٹی نے دسمبر 2022کے لیے ایف سی اے میں 10.26 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ درخواست نیپرا کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت اور جانچ پڑتا ل کے بعد نیپرا اس مدت کا تعین کرتا ہے، جس میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو صارفین تک بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہے۔ دسمبر کا ایف سی اے فروری 2023 کے بلوں میں لاگو ہونے کا امکان ہے۔