پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں سے ملک بھر کے دفاتر میں شہریوں کا رش
`
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا شدید ترین رش ہوگیا پاسپورٹ آفس گنجمنڈی موڑ راولپنڈی میں شام کے اوقات کے بعد بھی شہری موجود رہے۔
پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند افراد کی تعداد چار گنا تک بڑھ گئی ڈائریکٹر جنرل امگریشن آینڈ پاسپورٹ یاور حسین کے مطابق عام پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا یہ یکم فروری کے بعد بھی یہی رہے گی ۔