• news

گجرات میں کشیدگی درست نہیں‘ بہتری کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا: کائرہ


گجرات (نامہ نگار) مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضلع گجرات کا سیاسی ماحول کشیدہ ہونا کسی صورت بھی درست نہیں‘ گجراتیوں میں برداشت پیدا ہوئی۔ سیاستدان، مخالفین شادی تقریبات میں ایک دوسرے کا حال و احوال دریافت کرنے لگے مگر اب دوبارہ ضلع کو اسی نہج پر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم دونوں فریقین کیلئے دعاگو ہیں۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہمارا بھائی اور اتحادی ہیں، انہیں ملکر قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہاں سیاست کرنی ہے، بندوقوں سے کسی صورت ووٹ نہیں ملتے۔ چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کی اور انہیں فریقین کو قائل کرنے کا کہا۔ کچھ لوگ صرف ذاتی مفادات کیلئے دونوں گروپوں کو لڑا رہے ہیں۔ پرامن سیاسی ماحول میں ہی ضلع کی بقاء ہے جس کے لئے سبھی کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ گجرات میں امن رہے گا تو ملکی سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن