• news

 اے سی سی اے امتحان،پاکستانی طالب علم نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لئے


 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستانی طالب علم نے اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لیے، ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکانٹنٹس(اے سی سی اے)نے اپنے امتحانات دینے والے طلبا کی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے حذیفہ جمیل اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ (FM)کے مضمون میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے عالمی ایوارڈکیلئے نامزد ہوئے ہیں۔ اے سی سی اے کے تحت منعقد کیے جانے والے اس امتحان میں دنیا بھر سے 107,142طلبا شریک ہوئے۔اس شاندار کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے سی سی اے کے منیجر برائے ایشیا پیسفک راشد خان نے کہاکہ طالبعلم حذیفہ جمیل کی شاندارکامیابی ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔حذیفہ کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ حافظ قرآن بھی ہے اور وہ مستقبل میں آڈیٹنگ کیریئر شروع کرناچاہتا ہے۔
 زیادہ نمبر

ای پیپر-دی نیشن