• news

پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں ”اتاترک الیون“ تربیلا میں شروع


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون تربیلا میں شروع ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب پیر کو تربیلا میں منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان "اتاترک الیون 2023 مشق" کی افتتاحی تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے۔ ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ دو ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔
مشقیں

ای پیپر-دی نیشن