• news

دی بنک آف پنجاب ، اخوت مائیکرو فنانس ، NRSP میںفنانسنگ معاہدوں پر دستخط

لاہور (نیوز رپورٹر) دی بینک آف پنجاب نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے ساتھ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکچلر لون سکیم (PMYB&ALS) کے تحت بلاسود فنانسنگ کو توسیع دینے کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے۔ بی او پی اس کے زیرانتظام چھوٹے کاروبار اور زرعی سیکٹر کیلئے (PMYB&ALS) کے تحت فنانسنگ کرنے والا پہلا بینک بن گیا ہے۔ تقریب میں سی ای او اخوت مائیکرو فنانس ڈاکٹر کامران شمس‘ سی ای او این آر ایس پی ڈاکٹر راشد باجوہ اور گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ دی بنک آف پنجاب فرید احمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور متعلقہ سینئر مینجمنٹ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر کامران شمس نے کہا کہ (PMYB&ALS) شریعت کے مطابق اور سود سے پاک ایک آئیڈیل پروگرام ہے جو معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر راشد باجوہ کا کہنا تھا کہ فنانشل پروجیکٹس کی ڈیلیوری میں این آر پی اور دی بینک آف پنجاب کا کامیاب ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہمیں دی بینک آف پنجاب اور (PMYB&ALS) کا پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم اس سکیم کے تحت فنڈز کی تقسیم کرنے والا پہلا بینک بن چکے ہیں۔ شریعت سے موزوں اور کنونشنل فنانسنگ پروڈکٹس کے حوالے سے دی بینک آف پنجاب ہمیشہ پہلے نمبر پر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پروگرام کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن