• news

پشاور بم دھماکہ پاکستان دشمن شیطانی قوتوں کی کارروائی ہے:حافظ عبد الغفار روپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ پاکستان دشمن شیطانی قوتوں کی کارروائی ہے۔ قوم اور سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک بچانا اور ایسے لوگوں عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد اور بشیر سلفی قاری محمد فیاض نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا آرہا ہے اس کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ بے گناہ لوگوں کو اس طرح شہید کرنا انسان دشمن کارروائی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرکے ملکی حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے شہید ہونے والے نمازیوں کی مغفرت اور زخمی ہوئے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن