بشارت اللہ خاں ،طاہر شبیر چودھری نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے نو منتخب وائس چیئر مین بشارت اللہ خاں اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب بار کونسل میں نو منتخب وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی سے بار کونسل کے دیگر ممبران سمیت ملازمین کی ملاقات کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس پر دیگر ممبران عرفان حیات باجوہ ،احمد یار چاولی، حافظ عبدالنعیم، محمد احمد قیوم، کامران بشیر مغل، فرحان شہزاد، عرفان صادق، منیر حسین بھٹی، چوہدری بابر وحید، رشدہ لودھی، مظہر محمود بھٹی، امجد اقبال خاں، ملک ریاض احمد خاں اور انور زاہدسرا اور رانا سیف اللہ خاں نے نو منتخب عہدیداروں کومبارک باد دیں اور پنجاب بار کونسل سٹاف کیطرف سے ان کا پرتباک استقبال کیا ۔