طاہر القادری کی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے گلفام ولید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 30اور 31اگست 2014ء کی درمیانی شب اسلام آبادمیں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے گلفام ولید بھٹی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بیٹوں طارق محمود بھٹی، زاہد بھٹی، شاہد بھٹی، عمران ایوب بھٹی کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔