• news

یواو ای کے دسویں جلسہ عطائے اسناد کے حوالے سے خصوصی اجلاس

لاہور(سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے دسویں جلسہ عطائے اسناد (کانووکیشن) کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس گزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد اہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی۔ اجلاس میں کانووکیشن کے حوالے سے قائم تمام کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کو کانووکیشن کے حوالے سے اب تک کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو باہم روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کو کسی بھی ادارے میں خاص مقام حاصل ہوتا ہے، لہذا اس حوالے سے تمام انتظامات کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور مہمانوں کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اوررجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کا دسواں کانووکیشن مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس میں کنٹرولر امتحانات محمد اشرف اور پرنسپل ٹاؤن شپ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر رانا ابرار سمیت دیگر نے شرکت کی

ای پیپر-دی نیشن