فیروزوالہ: ٹریفک حادثات میں10سالہ لڑکا جاں بحق،6افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10 سالہ لڑکا جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے ۔لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے دس سالہ لڑکے سفیان کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا ۔