پولیس لائن دھماکہ دہشت گردی واقعہ نہیں، بربریت ہے :مولانا عبدالغفور حیدری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے پولیس لائن پشاور میں دہشت گردی کی خوف ناک کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،حاجی اکرم خان درانی،مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی، مولانا عبدالقیوم ھالجیوی،محمد اسلم غوری،مولاناصلاح الدین ایوبی اور عبدالرزاق عابدلاکھونے دلی افسوس کا اظہار اور اسے انتہائی دردناک قرار دیاہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی ہی نہیں بلکہ بربریت ہے اور مسجد میں بے گناہ نمازیوں پر حملہ تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔ قائدین نے کہا کہ یہ مکروہ اور قبیح عمل درندگی ہے ،کسی مسلمان کا عمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلند ی اور لواحقین کے صبر کی بھی دعا کی ہے۔