اسسٹنٹ کمشنر کاٹرکنگ پوائنٹس کا دورہ ، آٹا کی سپلائی کا جائزہ
لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور آٹا ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے تحصیل سٹی کے علاقے میں ٹرکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی کا جائزہ لیا۔ ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور شہری ٹرکنگ پوائنٹس سے آٹا خرید رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا خریدنے کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور آٹا کی فراہمی کے متعلق پوچھا۔