• news

میجر رانا محمد جاوید شہید کی نماز جنازہ ادا پاک آرمی کے دستہ کی جانب سے سلامی

سندر(نامہ نگار) سندر کے علاقہ مل گاوں کے رہائشی میجر رانا محمد جاوید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید میجر محمد جاوید اپنے آبائی گھر میں چھٹی گزارنے کے بعد گزشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے کلر کہار کے قریب بس الٹنے کے باعث شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے میجر جاوید کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر پاک آرمی کا خصوصی دستہ قبرستان تک لایا نماز جنازہ کے موقع پر آرمی کے دستہ کی جانب سے سلامی دی۔

ای پیپر-دی نیشن