• news

نا اہل حکومت نے عوام پربجلی ، گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا:علی اصغر منڈا 

 فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما اور سابق رکن اسمبلی چودھری علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے عوام پربجلی اور گیس کے بعد اب پٹرول بم بھی گرا دیاہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں نامسائد حالات کے باوجود مہنگائی میں اضافے سے گریز برتا اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ آج قوم عمران خان کے دور حکومت کو یاد کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن