ڈی آئی جی اطہر اسماعیل ،ایس ایس پی حسنین حیدر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور(نامہ نگار) انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز لاہور میں تبدیل ہونے والے میں ڈی آئی جی اطہر اسماعیل اور ایس ایس پی سید حسنین حیدر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی آئی جی سہیل سکھیرا، ایس ایس پی انوش مسعود،ایس پی سی آر او عائشہ بٹ،ایس پی سی آئی اے فیصل گلزار ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان ،ایس پی عبدالحنان و دیگر افسران دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے۔نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا نے دونوں افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ دونوں افسران کی کمانڈ میں انوسٹی گیشن ونگ نے تمام ہائی پروفائل کیسز کامیابی سے حل کئے۔ڈی آئی جی اطہر اسماعیل اور ایس ایس پی سید حسنین حیدر نے تمام افسران کا شکر یہ ادا کیا۔