بچی کیساتھ زیادتی ،قتل کیس میں سوئمنگ پول کامالک فرد جرم کیلئے طلب
لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج مدثرفرحان نے 6 سالہ بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کیس مین سوئمنگ پول کے مالک ملزم علی رضا کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا، بچی کے والد سمیت لواحقین نے کورٹ روم کے باہر احتجاج کیا، بچی کے وارثان نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے، کمرہ عدالت کے باہر بچی کے رشتہ داروں نے نعرے بازی کی،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری پھانسی پر چڑھایا جائے۔