• news

25مئی واقعات : پی ٹی آئی ثبوت  نہ دے سکی ، تمام افسر بری الذمہ قرار 


 لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ واقعات کے حوالے سے قائم سنگل جوڈیشل انکوائری بینچ نے تمام افسران کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔  ون مین ٹربیونل جسٹس شبر رضوی نے تمام افسران کو 25 مئی کے واقعات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے  سینئر سول اور پولیس افسران کیخلاف صرف الزامات لگائے ہیں۔  پی ٹی آئی قیادت کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے۔ خیال رہے کہ 28 ستمبر کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر 25مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق ون مین ٹریبونل نے واقعات کے حقائق اور وجوہات کا تعین اور اقدامات کا جائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرنا تھا۔ تحریک انصاف کی جانب سے 26 جنوری کو بھی الیکشن کمیشن سے پنجاب کے نگران سیٹ اپ میں سانحہ 25مئی میں ملوث 22افسران کی تعیناتی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن