محمد خان بھٹی کے خلاف رشوت کا مقدمہ 3 ملزموں کی گیارہ فروری تک ضمانت
لاہور (خبر نگار) محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی لیے محکمہ داخلہ کو سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جس کی کاپی ڈی جی ایٖف آئی اے کوبھی بھیجی جائے گے اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن کی ترجمان نے کہا ہے فی الحال محکمے کی طرف سے محکمہ داخلہ کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے۔ دوسری جانب محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمہ میں بڑی ملزموں فتح محمد ایکسیئین ، محمد فریاد ایکسیئن اور ارشد ندیم سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو عدالت ضمانتیں11 فروری تک منظور کر لیں۔ عدالت نے ملزموں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدا یت کر دی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو تین ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا۔ محمد خان بھٹی کی ممکنہ گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی احاطہ عدالتوں کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے مرکزی دروازے کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔