اللہ کا شکر سچ جیت گیا، جھوٹ فسطائیت ہار گئی،چوہدری سالک
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سچ جیت گیا اور جھوٹ، فسطائیت ہار گئی مسلم لیگ (ق) کی کمر میں خنجر گھونپنے والے نہ گھر کے رہے نہ باہر کے انشاء اللہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) ہر کارکن متحد ہے کارکنوں اور عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے پارٹی کو کالی بھیڑوں اور سازشیوں سے پاک کریں گے۔