پاکستانی روپے کی قدر مسلسل کمی سے مہنگا ئی ، شرح سود میں اضا فہ ہو گیا : فچ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہوں گے۔ فوری طورپر اس سے درآمدی مہنگائی بڑھے گی۔ مہنگائی روکنے کیلئے سٹیٹ بنک شرح سود میں اضافہ کرے گا۔ یہ عوامل پاکستان کے معاشی منظرنامے کا چیلنج اجاگر کریں گے۔ روپے کی بے قدری پاکستان کو آئی ایم ایف سے اضافی رقوم کے حصول میں مددگار ہوگی۔ آئی ایم ایف کے قرضے طویل المدتی منظرنامے کیلئے مثبت ہوں گے۔